افریقی عرب ملک لیبیا کے
سابق وزیر اعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
2011میں
آنے والی عرب بہار کے بعد محمود جبریل لیبیا کے پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے وہ
اس وقت نیشنل فورسز الائنسز کے سربراہ بھی تھے اور مصر کے دارالحکومت
قاہرہ میں مقیم تھےمحمود جبریل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قاہرہ کے نجی
ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اس عالمی وبا کا مقابلہ نہ کرسکے اور اپنی
زندگی کی بازی ہار گئے ،بلومبرگ کے مطابق مارچ26 کو محمود جبریل میں کورونا وائرس
کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں قاہرہ میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا اس
سے قبل صومالیہ کے سابق وزیر اعظم نورحسن حسین بھی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی
بازی ہارے تھے، وہ لندن میں زیر علاج تھے نور حسن حسین خانہ جنگی کا شکار مسلمان
ملک صومالیہ کے 2007 سے 2009 تک وزیر اعظم رہ چکے تھے
Comments
Post a Comment