وہ موبائل ایپ جو آپ کی آواز سن کر بتاسکتی ہے کہ آپ کو کورونا وائرس ہے یا نہیں


نیویارک => کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے ماہرین اس کا علاج ڈھونڈنے اور ٹیسٹ کرنے کے نئے آسان اور سستے طریقے دیافت کرنے میں جتے ہوئے ہیں اب اس حوالے سے ایک حیران کن پیشرفت سامنے آنے والی ہےمیل آن لائن کے مطابق ماہرین ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کر رہے ہیں جو انسان کی آواز کا تجزیہ کرکے بتا دے گی کہ 
اس کے جسم میں کورونا وائرس ہے یا نہیں  یہ ایپ کارنیج میلن یونیورسٹی کے ماہرین تیار کر رہے ہیں!

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی حامل ہے جو انسانی آوازوں کو سن کر پہچان کرے 
گی کہ کون سی آواز وائرس سے متاثرہ شخص کی ہے     یہ ایپلی کیشن لوگوں کے سانس کے پیٹرن اور آواز کے زیروبم کا تجزیہ کرے گی جو کورونا کے مریضوں میں مختلف ہوتے ہیں  یہ ایپلی کیشن تاحال تیاری کے مراحل میں ہے اور فی الوقت اس کی ایف ڈی اے یا سی ڈی سی سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپ تیار ہونے کے بعد وہ اس کی منظوری کے لیے درخواست دیں گے


Comments

Post a Comment