قیامت کی نشانی، اسرائیل میں چمگادڑ آسمان سے زمین پر گرنے لگے ہیں۔



اسرائیل میں چمگادڑیں بڑی تعداد میں آسمان سے مر کر زمین پر گر رہی ہیں جس کے متعلق یہودی مذہبی حلقوں سے ایک انتہائی خوفناک خبر سنا دی گئی ہےکہ ڈیلی سٹار کے مطابق اسرائیل کے مختلف علاقوں سے لوگ کئی دن سے مردہ چمگادڑوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں جو کہ ان میں زیادہ تر نوجوان چمگادڑیں ہیں اور ان کے جسم پر کسی زخم کے نشان بھی نہیں ہیں  ماہرین بھی اس صورتحال پر پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے
کہ اس کی ایک وجہ سردی ہو سکتی ہے لیکن یہ محض ایک مفروضہ ہےانہوں نے آج تک ایسی صورتحال نہیں دیکھی






دوسری طرف ایک یہودی مذہبی ویب سائٹ بریکنگ اسرائیل نیوزنے اپنی رپورٹ میں بائبل کی کچھ آیات کا حوالہ دیتے   ہوئے کہا ہے کہ یہ قیامت کی ایک نشانی ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کے باعث انسان مر رہے ہیں اور دوسری طرف چمگادڑیں مر کر آسمان سے گرنی شروع ہو گئی ہیں  ویب سائٹ پر بائبل کی آیات تحریر کی گئی ہیں کہ  ہم انسانوں اور درندوں کو ختم کر دیں گے اورہم آسمان سے پرندوں اور سمندر سے مچھلیوں کو ختم کر دیں گے ان آیات کی بنیاد پر یہودی مذہبی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ  ایک طرف انسانوں کی بڑے پیمانے پر اموات اور دوسری طرف پرندوں کا آسمان سے مردہ ہو کر گرنا ، اس سے  یہ ثابت ہوتا ہے کہ بائبل کی یہ آیات درست ثابت ہو رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ عنقریب قیامت آنے والی ہے



Comments