اگر کھانے کو کچھ نہ ملا تو بچوں سمیت خودکشی کرلوں گا - مدد کیلئے 03054673842 پر رابطہ کریں۔

اب نہ سامان ہے نہ کمائی، خدا کا واسط ہے ہمارا کچھ کردو ،ریلوے کا قلی غربت کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور ہوگیا
اگر کھانے کو کچھ نہ ملا تو بچوں سمیت خودکشی کرلوں گا
 ریلوے کا قلی غربت کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور ہوگیا۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر قلی کا کام کرنے والا سید بابر شاہاور اسکا خاندان  کورونا کی وجہ سے  ٹرین بند ہونے کے بعد  کمائی کا ذریعہ ختم  ہوگیا ہے۔  اور اسکے بچے بھوکے ہیں۔ سید بابر شاہ نے  کہا کہ اس کے 3بچے ہیں جو پڑھتے ہیں، اسکی آمد بہت محدود ہے لیکن اسکا گزارا ہورہا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے کام بند ہوگیا ہے اور اب گھر میں نہ کوئی سامان بچا ہے اور نہ کوئی کمائی کا ذریعہ ہے۔
بابر کی اہلیہ نے روتے ہوئے بتایا کہ بچے بھوک سے روتے ہیں اور کھانا مانگتے ہیں لیکن کھلانے کو کچھ نہیں ہے اگر رشتہ داروں کے پاس جائیں تو وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے اور اب گھر کے حالات اتنے خراب ہیں کہ ایک روٹی تک نہیں ہے
سید بابر شاہ نے روتے ہوئے مخیر حضرات اور حکومت سے استعدا کی ہے کہ اسکے لیے کچھ کیا جائے ورنہ اس کے بچے بھوک سے مر جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو وہ خود انکو روتا نہیں دیکھ سکے گا اور انہیں کچھ کھلا کو خدا کے سپرد کردے گا اور خود بھی خودکشی کرلے گا۔
خیال رہے کہ میں کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں تمام صوبوں اور مختلف علاقوں میں 203 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 4700 ہوگئی ہے۔ اسی طرح جان لیوا بیماری سے3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد68 ہوگئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور ریلوے بھی بند ہے جس کی وجہ سے ریلوے سٹیشنز پر کولی کا کام کرنے والے کولی بھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔
سید بابر شاہنے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اسکے اور اسکے خاندان کیلئے کچھ کریں تا کہ وہ اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلا سکے۔ سید بابر شاہ نے کہا کہ شیخ رشید صاحب نے 12ہزار روپے ہر قلی کو دلوانے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ابھی تک نہیں مل سکا۔
جو لوگ سید بابر شاہ قلی کی امداد کرنا چاہتے ہیں وہ براہ مہربانی درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں 03054673842


Comments